آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

137

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) جمعہ کے لئے بجلی کی عارضی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔

جمعرات کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق جمعہ26 جولائی کی صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تکراولپنڈی سٹی سرکل،پی اینڈ ٹی ونی،جھنگی،اظہر آباد،ای ایم ای کمپلکس،رینج روڈ، حیدری چوک،ٹینچ بھاٹہ،آفیسر کالونی فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،سی بی آر II فیڈر،اٹک سرکل،پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ،مکس انڈسٹریز،کوہستان انکلیوژ،چھب،محفوظ شہید فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔

وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔