آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

209

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےمنگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،سوہان،فیض آباد ہائوسنگ سوسائٹی،I-8/4،دھیلہ،کرپہ،فراش ٹائون،طفیل شہید،جھنگی سیداں،شریف آباد،کھنہ ایسٹ،رحمن انکلیو،قادرپور،وحید آباد،ترامڑی،غوری گارڈن،سوہدرن روڈ فیڈرز ، راولپنڈی کینٹ سرکل،دھمیالI،لالکڑتی،یو سی لکھن،شاہ جیون،گلشن سعید،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ، جیل پارک،کار چوک فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،مزمل ٹائون،سروس روڈ،مسلم ٹائون،ڈھوک حسو، عالم آباد،رتہ، کھنہII، النور، سروس روڈ، اظہر آباد،راجہ سلطان،باغ سرداراں،عید گاہ،ڈھوک نجو،علی مارکیٹ،خیابان سر سید،محمد چوک فیڈرز، جہلم سرکل،اسلام پورہ،کنگر،قاضیا،کرنل محمد اکرم فیڈرز ، چکوال سرکل، ڈیرہ مسلم، دولتالہ،رضوان مل،القادر مل،چکرال،سرکال،سرپاک،اسلامیہ چوک،لًلہ،پی ڈی خان،کے ایس مانیز فیڈرزا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے،وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔