اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےمنگل کے روز کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق یکم اکتوبر کی صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک، سہالہ کالج،صبح 7 بجے سے دن 10 بجے تک،طارق شہید فیڈر، صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک گولڑہ، علی مارکیٹ، بوستان روڈا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنےصارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔