اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےدو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کےجمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق جمعہ19جولائی کی صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تکراولپنڈی سٹی سرکل، امیر حمزہ کالونی، نون، رینج روڈ، ایف بلاک فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،پی ڈبلیو ڈی۔II فیڈر،چکوال سرکل، کرسال فیڈر، صبح5بجے سے دن 10 بجے تکاٹک سرکل، چھب، محفوظ شہید فیڈرز جبکہ ہفتہ 20 جولائی کی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اسلام آبادسرکل، آئیسولیشن ہسپتال، رہاڑہ، سی ایم پاک زونگ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل، باغ سرداراں، عید گاہ، ڈھوک نجو، علی مارکیٹ، خیابان سر سید،راجہ سلطان،محمدی چوک، لکھو،راجہ سلطان فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک، کار چوک، مورگاہ، فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال، ولایت کمپلکس، ایکس لائر، اے او ڈبلیو ایچ ایس، دھمیال، یو سی لکھن، گلشن سعید، جیل پارک۔I فیڈرز، صبح 8 بجے سے دن 12 بجے چکوال سرکل، ڈھوڈا فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔