آئیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر 27ستمبر کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان

آئیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر 27ستمبر کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان

116
IESCO

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد نعیم جان27 ستمبر جمعہ کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان27 ستمبر کو صبح 9 تا دن 11بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ ، اٹک ، جہلم ،چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔

صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 9253105۔051 پر دیئے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔