اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےجمعرات اور جمعہ کو دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
آئیسکو ترجمان کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 30 مئی کی صبح 7 بجے سے دن 9 بجے تک ،جی ایس او سرکل132 کے وی ڈھڈیال،گلپور،چکسواری ٹرانسمیشن لائن پر ڈی جمپر کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر20میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔
مزید براں اے ایم آئی ٹرانسفارمر انسٹالیشن کی وجہ سے کینٹ سرکل کے جیل پارک 1فیڈر جبکہ 31 مئی کی صبح 7 بجے سے دن 10 بجے تک عارضی طور پور بجلی کی سپلاجی معطل رہے گئی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔