اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےبدھ کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 18 ستمبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-8/2، H-8/2، NECOP، کامسیٹ، چٹھہ بختاور، پارک انکلیو، لہتراڑ، ترامڑی، ISI، ریحارہ، PHA، PHA-2، کُری روڈ، سی ایم پاک زونگ، آئیسو لیشن ہسپتال، دھیلہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،مسلم ٹائون،
جی 15،مصریال روڈ،امیر حمزہ، مدینہ کالونی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،شا ہ پور ، ڈھوک نور،پی اے ای سی ایچ ایس، اولڈ روات ، سی ڈبلیو او، سپارکو، ڈی ایچ اے ہومز، بسالی، پنڈ جاتلاں،محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک، کار چوک،نیو کلیام ، اولڈ کلیام، جٹھہ ہتھیال، انڈسٹریل، بھل، گھمٹی، جرار کیمپ، خصالہ فیڈرز،اٹک سرکل،کوہسار کالونی، کالا خان، شکر درہ فیڈر، چکوال سرکل،رضوان مل، القادر مل، چکرال، سرکال، سرپاک، اسلامیہ چوک فیڈرز، جہلم سرکل، فتح پور، سرائے عالمگیر،
ملٹری کالج، شمس آباد، چھپران، شکریلہ، منڈی بھلوال، اجمل شہید، F-7کچہری، عباسپورہ، پکھوال، F-9چک دولت، جاکر، انڈسٹریل، بورین، F-2چپ بورڈ، F-10کالا بیس، فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنےصارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔