آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

75
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،

اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 8 اکتوبر کی صبح 7 بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،کلب I،منگیال، H-8/2 فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،پی اے ایف،جاپان روڈ،سہالہ کالج،چوک پنڈوری،زراج۔I&II،زیٹا ،آئی ایس ٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال،دھمیال۔I،یو سی لکھن،گلشن سعید فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،I-14/3،رتہ،فاروق اعظم روڈ،G-15/1،محمدی چوک فیڈرز،

اٹک سرکل،دھیرک،جنگ،ڈی آئی کالونی،پیپل کالونی فیڈرز،چکوال سرکل،منارہ،میانی فیڈرز،جہلم سرکل،اجمل شہید،ایف۔7کچہری،عباس پورہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ مزید برآں جی ایس او سرکل،132KV گرڈ سٹیشنز میر پور، چھترپری،نیو سٹی میر پور پر ضرورت پڑنے پر 20میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ ضرورت پڑنے پر کی جا سکتی ہے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔