اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق منگل 29 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک ،
راولپنڈی سٹی سرکل،گولڑہ،علی مارکیٹ فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل، بوستان روڈ،رحمت آبادII فیڈرزپر بجلی کی سپلائی اے ایم میٹرز کی تنصیب کے باعث عارضی طور پر معطل رہے گی،جبکہ سسٹم مینٹیننس / ڈویلپمنٹ ورکس اور اپ گریڈیشن کے باعث، صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،اتھال،شاہ پور،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہوI&II،این آئی ایچ، گالف سٹی،مینگیال،H-8/2،NECOP،I-8/2 فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ریڈیو پاک فیڈر،راولپنڈی کینٹ سرکل،میجر ریاض،لالہ زار، جھاورہ، لالکڑتی،نیو کلیام،
اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیبI&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کیمپ فیڈرز، اٹک سرکل، دھیرک،جھنگ فیڈر،چکوال سرکل، ملت چوک،پیرا فتیال فیڈرز،جہلم سرکل،ایم ریاض شہید،منگلہ ایکسپریس،کپٹن نثار شہید،کھوکھراں، دینہIII روہتاس،چمالہ فیڈرز،جی ایس او سرکل،گلبرگ5،7،9&8،ریزڈینشیا17،آر آئی یو،او پی ایف فیڈرز،صبح 8 بجے سے دن 11 بجے تک ،نیلور فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔