22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بدھ کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق بدھ6 نومبر کی صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک ،

راولپنڈی سٹی سرکل،علی مارکیٹ،ای ایم ای کمپلیکس،جھنگی فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مری بروری فیڈر،صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک،اسلام آباد سرکل،پی سی،ٹی ڈی سی پی،ایم سی ایم،گھڑیال،کوہالہ سنی بینک،نیو ایکسچینج،I-10/2، فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،ڈھوک حسو، عالم آباد فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ،جیل پارک۔I،کار چوک،مورگاہ،فوجی فائونڈیشن،موہرہ نگیال،ولایت کمپلیکس،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس جی ایس او سرکل،

- Advertisement -

صبح 7 بجے سے شام 6بجے تک 132KVڈھڈیال گلپور ٹرانسمیشن لائن پرضروت کے تحت 30سے40میگا واٹ کی لوڈمینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک چہان،چونترہ،راجڑ،چکری،ایس پی ڈی، ایس پی ایف،اے پی ایف،رنگر،گگن،حسکول،پڑیال،محوطہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں