24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںآئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) منگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 25 جون کی صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک، اسلام آباد سرکل،پی سی،ٹی ڈی سی پی،ایم سی ایم،گھڑیال،کوہالہ،سنی بینک فیڈرز، صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک،راولپنڈی سٹی سرکل، لکھو،غوثیہ کالونی،پی اینڈ ٹی ونی،جھنگی،اظہر آباد،ای ایم ای کمپلکس،آفیسر کالونی،

چاکرہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،قریشی آباد،گرجا۔I،حیال،مورت،رنیال،گلستان فاطمہ،میڈیا ٹائون۔I فیڈرز، اٹک سرکل،پنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ،مکس انڈسٹریز،کوہستان انکلیوژ،ماڈل ٹائون،500بیڈ ہسپتال،کوہسار ویلی،کاشف گل،براہما،جھنگ،دھیرک،ملٹی آرچرڈ،بابا راکھی،شکر درہ،دارلسلام کالونی،پیپل کالونی،NASTP،قاضی آباد فیڈرز، چکوال سرکل،دھرابی،تلہ گنگ سٹی،مین بازار،مورت،ملہال مغلاں،سہیگلہ آباد،خان پور،منارہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں