آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

187
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) جمعرات کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق27 جون کی صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک، اسلام آباد سرکل،پی سی،ٹی ڈی سی پی،ایم سی ایم،گھڑیال،کوہالہ،سنی بینک فیڈرز، صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک،اسلام آباد سرکل،

لوہی بھیر فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،کھنہ روڈ،گلزار قائد،گنگال،ٹینچ بھاٹہ،مدینہ کالونی،امیر حمزہ کالونی،کمرشل سینٹر،پنڈ ہون فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،اسلام آباد فیڈ مل،جھتہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب I&II،ریلانس ویونگ مل،انڈسٹریل،بھل،جرار کیمپ،نیو کلیام،اولڈ کلیام،میڈیا ٹائون II،قریشی آباد،گرجا I،حیال،مورت،رنیال،گلستان فاطمہ،زراج I&2،آئی ایس ٹی ،ڈھوک اعوان،پیپسی،ماڈل ٹائون،ہمک،امارات،آر سی سی آئی، موہرہ نگیال فیڈرز، اٹک سرکل،

پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ،مکس انڈسٹریز،کوہستان انکلیوژ،ماڈل ٹائون،500بیڈ ہسپتال،کوہسار ویلی،کاشف گل،دارلسلام کالونی،پیپلز کالونی،NASTP،قاضی آباد،جی بی ایچ پی کالونی فیڈرز، چکوال سرکل،دھرابی،تلہ گنگ سٹی،مین بازار،مورت،دولتالہ،رمن،کلر کہار فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔مزید برآں30سے40میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ ضرورت پڑنے پر132 کے وی سوہان اور بکرا منڈی گرڈ اسٹیشن پر کی جا سکتی ہے اور 27 جون تا18جولائی تک،صبح8بجے سے شام 6بجے تک132 کے وی چھتر پری،

نیو سٹی میر پور،میر پور،اسلام گڑھ،چکسواری اور ڈھڈیال گرڈاسٹیشن پر نارمل کنڈیشن میں 20 میگا واٹ اور ہنگامی حالت میں 50میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔