آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

114
Power outage
Power outage

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اتوار کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 19 جنوری (اتوار) دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جی ایس او سرکل ،F-8/2، F-8، Citiza Club، پی اے ایف II-، بحریہ یونیورسٹی، پی اے ایف ہسپتال فیڈرز، صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایف ایچ ایس، ایف بلاک، I-9/4، مسلم ٹائون، چشنب، I-8/1، الکیٹل، مزمل ٹائون، سوہان، سی ڈی اے، فلو ر مل ٹو، اے ایف او ایس ایچ فیڈرز ، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک احمد نگر، کے ایس بی، اسلام پورہ، گڈوال 1&2،کرنل شیر خان،

لالہ رخ، حسین آباد، فضل ربڑ اینڈ سٹیل فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے ۔