اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی وجہ سے اتوار کے لئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 16 فروری (اتوار) صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل، RCCI-I,II,III,IV&V، راولپنڈی۔III،VIPفیڈرز،جی ایس او سرکل،
صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132KV ٹرانسمیشن لائن باہتر موڑ لوکیشن نمبر95،پنڈی پوائنٹ،بارین،پیبلک ہیلتھ،گھڑیال،PAF،اپر ٹوپہ،لورا۔I،پتریاٹہ،کمپنی باغ،سیسل روسٹر،لورا۔2،MCM،TDCP،کوہالہ،سنی بینک،کلڈانہ،پی سی بھوربن،دھیر کوٹ،چمن کوٹ،رنگلہ،دانہ ایکسپریس،دھیلہ،سوہاوہ منہاسہ،نمبل،بیروٹ،غازی آباد،چھتر۔I&II،کومی کوٹ،ڈیسٹو،PAECE،ٹیکسلا،شیر شاہ سوری،ہرو،بوہی گھر،بی او سی،ایچ ایم سی۔3،R/POULC،سالار گاہ،SSD واہ آرمی برگیڈ،HFF-I,II,III,IV,V،HMC-I&II،انجنئیرنگ یونیورسٹی،
غوری،نوازش شہید،نثار شہید،میوزیم،مارگلہ،HMCروڈ،HMC-III،لیبر کمپلکس،SDW،ECHS(D-18)،ویلی،شاہ اللہ دتہ،AWT-4،سنگجانی،سواں گارڈن۔I&II،ریور گارڈن،VHS-II(D-17)، فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔