آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

183
IESCO

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کل 18فروری کوبجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق کل منگل کو صبح 9 بجے سے دوپہر2بجے تک اسلام آباد سرکل،سی ڈی اے فلیٹس،میلوڈی،گلشن جناح،اقبال ٹائون،ہائی وے، نیوی،کنڈراجگان،F-8/M،کراچی کمپنی،I-8/4،I-10/4،G-11/3،درگاہ،شاہ پور،کلڈانہ،نمبل،بیروٹ،بلاورہ،انگوری،FHS،I-8مرکز،CCC-2 فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،حیدری چوک،غوثیہ کالونی،پی ٹی سی ایل ،نیشنل مارکیٹ،یورولوجی سینٹر،شہید محمد دین،جناح کمیپ،طارق شہید،سیکٹر۔4،شمس آباد،ظفرالحق،سٹی،جناح روڈ، فوارہ چوک،ڈی ایچ کیو ہسپتال،جامع مسجد،ویسٹریج،قائد آباد،بنی،عزیز آباد،مصریال روڈ،ریس کورس،کمال آباد،اظہر آباد،پنڈ ہون،موہن پورہ،شالیمار سٹی،ٹاپ سٹی

،ممتاز سٹی، F-17/1&II،نوگزی،فضائیہ۔I&II،بجنیال۔I&II،واپڈا کالونی،گندھارہ کالونی،شمس کالونی،ماڈرن فلور مل فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،پاکستان ریلوے، ٹیپوروڈ، بوستان خان روڈ،سی بی آر۔2،موہرہ نگیال،ٹوپی پمپ،میجر ریاض،ڈیفنس روڈ،دھمیال،گلشن سعید،جھاورہ،راجڑ،لہتراڑ۔II،سپا ابرار شہید،غزن خان،چوک پنڈوری،نیو روات،مندرہ،پنڈ جاتلہ،کرنب کسوال،سید کسران،سی بی خان۔II ،کلر سٹی،دوبیرن،امارت،سوہان،میرا نگیال،زراج۔I&II،زیٹا۔I،IST،نیو روات،فوجی فونڈیشن، مورگاہ،ولایت کمپلکس،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،شاہ جیون،قائد اعظم کالونی،دھرنال،یو سی لکھن،گلشن سعید،کینٹ،قاسم بیس،میجر ریاض منظور،لالہ زار،جھاورہ، لالکڑتی فیڈرز،

اٹک سرکل،ٹیکسلا،ایچ ایم سی روڈ،شیر شاہ سوری،بہلوٹ،بن بولا،ویلی،حسن ابدال،حسین آباد،حضرو،جی بی سی۔3،بارہ زی،ماری،شکردرہ،دلاورہ آباد،بولینوال،نیکہ کلاں،کھڑپہ،عظیم شہید،باہتر،نارہ،کمریال،گلیال،فتح جنگ،چھب فیڈرز،جہلم سرکل،عباس پورہ،سی ایم ایچ جہلم،نیو کینٹ جہلم،بولانی،پران،اکرم شہید،بورین،چمالہ،مدو کالس،پیڈیال،F-12سنگھوئی،نتھوالہ،صفدر شہید،ممتاز شہید،گوجر خان،پنڈ متے خان،چھپر شریف،ٹھاکرہ،کنگر ٹھاٹی فیڈرز،چکوال سرکل،تھرپال،آرا بازار،سی ٹی ایم،کلر کہار،اسلامیہ چوک،آدی،لطیفال،ڈھوڈا،ملہال مغلاں،سرکال،ڈنڈوت،دریائے جالپ،طوبا،آئی سی آئی،سی ڈبلیو او،حسال،لاوہ،جی پی او چوک،ملکوال

،دھلر،موگلہ،ملتان خرد،ٹمن فیڈرز،جی ایس او سرکل،صبح9 بجے تاشام 4بجے تک 132KV ٹرانسمیشن لائن باہتر موڑ لوکیشن نمبر95،132KVبحریہ ٹائون فیز۔8 کنزیورمر گرڈ اسٹیشن، سٹی۔II،شمس آباد،نیشنل مارکیٹ،غوثیہ کالونی،پی ٹی سی ایل،حیدری چوک،یورلوجی سینٹر،طارق شہید،سید کسران،ڈھوڈا،سی ٹی ایم،ملہال مغلاں،چکوال سٹیل،دورگی راجگان،لطیفال فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔