آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

163
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہفتہ کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 3 اگست کی صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک اسلام آباد سرکل،بری امام،آئیسولیشن ہسپتال،رہاڑہ،سی ایم پاک زونگ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،پی اینڈ ٹی ونی،جھنگی،

ای ایم ای کمپلیکس ،غوثیہ کالونی،حیدری چوک،سہام فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ،جیل پارک،کار چوک، زراج۔I&II،آئی ایس ٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال،سواں گارڈن۔II /ریورگارڈن،جیل پارک۔I فیڈرز،،چکوال سرکل،ڈھوڈا فیڈر، صبح 5 بجے سے دن 11 بجے تک اٹک سرکل، ملہوالی،مسعود شہید فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔