اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کل جمعرات کے روز کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق کل جمعرات کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،انگوری،کرپہ،فراش ٹائون،طفیل شہید،جھنگ سیداں فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل، گنگال، ائرپورٹ،گلزار قائد،کھنہ روڈ،طہماسپ آباد،ڈھوک حکمداد،سروس روڈ،اظہر آباد،ذیشان کالونی،
نون فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،ایم ای ایس،پی اے ایف،گریسی لائن،وی وی آئی پی، پنڈی بورڈ،پارک ویو،فوجی فائونڈیشن،محبوب شہید،موہرہ نگیال،ولایت کمپلکس،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،مورگاہ،دھمیال۔I،لالکٹرتی،یو سی لکھن،شاہ جیون،گلشن سعید فیڈرز،اٹک سرکل،چھب فیڈر، چکوال سرکل،راول،ساغر پور،ڈھوڈا فیڈرز، جہلم سرکل، اسلام پورہ، کنگر،قاضیاں۔سکیم۔I،کیپٹن نثار شہید،منگلہ ایکسپریس،مدو کالس فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے اور گردونواح کی بجلی بند رہے گی۔