اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ منگل کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر (کل) بدھ کے روز بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق7اگست کی صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،ٹی ڈی سی پی،دھلہ فیڈرز،صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر،فضائیہ I&II،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،بجنیال،F-17/1&II،نوگزی فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،آفیسر کالونی،ٹینچ بھاٹہ،سکستھ روڈ،ایف او ای سی ایچ ایس،سواں گارڈن II،ریور گارڈن،راجہ سلطان فیڈرز،اٹک سرکل، دریائے شریف فیڈر ،صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ،
راولپنڈی کینٹ سرکل،زراج I&II،آئی ایس ٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال فیڈرز،چکوال سرکل،ڈھوڈا،سرکال،چکرال فیڈرزا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ کے مطابق وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔