اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعرات کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 5 ستمبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،دھلہ، H-8/2، I-8/2، I-9/2، این ای سی او پی، پنڈ پڑیاں، ویلی، گلشن صحت، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، پسوال، ائیر یونیورسٹی، پی ایم ہائوسنگ کالونی، این اے ایس ٹی پی، قاضی آباد، ریحارہ، سی ایم پاک زونگ، آئسولیشن ہسپتال، شریف آباد، کھنہ ایسٹ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،اولڈ کلیام، چٹھہ ہتھیال، بسالی، انڈسٹریل، بھل، گُمتی، جرار کیمپ، گریسی لائن، جاپان روڈ، سہالہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،کھنہ ٹو، النور، وحید آباد، ترامڑی، غوری گارڈن، سوہدرن روڈ، رحمان انکلیو، کھدریپر ،
عزیز آباد، گنگال، بینظیر بھٹو ہسپتال، ائیر پورٹ،ذیشان کالونی،مصریال روڈ، فیڈرز، جہلم سرکل،بھئی، سرائے عالمگیر، ملٹری کالج، شمس آباد، منڈی بھلوال، اسلام پورہ، کنگر، قاضیاں، کرنل محمد اکرم فیڈرز ، چکوال سرکل،ڈھوڈا،ملت چوک فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔