- Advertisement -
دبئی ۔17اپریل (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے )پر زور دیا ہے کہ وہ بعض ممالک کے دبائو کو نظرانداز کرکے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے ۔تاس کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دبئی میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ملاقات کے دوران کہی۔
عباس عراقچی نے رافیل گروسی پر زور دیا کہ وہ بعض ممالک کی طرف سے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی بنیاد پر بات چیت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583229
- Advertisement -