17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںآئی بی سی سی نے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے لئے...

آئی بی سی سی نے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے لئے 24/7 کسٹمر کیئر ڈیسک متعارف کرا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے لئے 24/7 کسٹمر کیئر ڈیسک (سی سی ڈی ) متعارف کرایا ہے، یہ جدید ٹکٹنگ سسٹم روایتی ای میل اور فون سپورٹ کی جگہ لے گا جس سے درخواست گزار کسی بھی وقت بغیر کسی رکاوٹ کے مدد حاصل کر سکیں گے۔

نئے سی سی ڈی پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست گزار اپنی شکایات اور سوالات کسی بھی وقت جمع کرا سکتے ہیں اور معاون دستاویزات منسلک کر کے تیز تر حل حاصل کر سکتے ہیں، یہ اقدام درخواست کے عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح عوامی خدمت کے اس اہم پہلو کو خود مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ شکایات کے بر وقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

ان کی یہ ذاتی دلچسپی آئی بی سی سی کی بہترین کسٹمر سپورٹ، شفافیت اور صارفین کی اطمینان کو یقینی بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ 24/7 کسٹمر کیئر ڈیسک کا آغاز آئی بی سی سی کی ڈیجیٹل تبدیلی اور مؤثر عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتاہے،

ہم درخواست گزاروں کے لئے عمل کو آسان اور ہر ممکن حد تک قابل رسائی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اس اقدام کے ذریعے آئی بی سی سی اپنی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے تاکہ طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد کو زیادہ مؤثر، آسان اور قابل اعتماد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں