26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی اسلام آباد کا ون ویلرز اور غنڈہ گردی کے خلاف...

آئی جی اسلام آباد کا ون ویلرز اور غنڈہ گردی کے خلاف کریک ڈائون کا حکم،درجنوں موٹر سائیکلیں ضبط

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ون ویلرز اور غنڈہ گردی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ضلع بھر میں سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں ون ویلنگ اور لاپرواہی میں ملوث درجنوں موٹرسائیکلوں کو قبضے میں لے کر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس حکام نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔آئی جی اسلام آباد نے زور دیا کہ تفریحی مقامات پر آنے والے خاندانوں کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بناتے ہوئے تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے عید کے دوسرے روز 1500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے۔آئی جی علی ناصر رضوی نے نشاندہی کی کہ ٹریفک افسران بڑی سڑکوں اور چوراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔آئی جی نے واضح کیا کہ دامن کوہ اور لیک ویو پارک میں صرف خاندانوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کے سخت نتائج پر زور دیتے ہوئے نوجوان افراد کو خبردار کیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں