آئی جی نے ایس پی کے عہدے پر ترقی کے اہل 39 ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دیں، ترجمان پولیس

199

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی عہدے پر ترقی کے اہل 39 ڈی ایس پیز کے ناموں کی منظوری کے لئے سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ ڈی ایس پیز سے ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جمعے کو آئی جی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 133 ڈی ایس پیز کے کیسز زیر غور آئے، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورے اترنے والے 39 ڈی ایس پیز کو ترقی کا اہل قرار دیا گیا۔

جن ڈی ایس پیز کی ترقی کی سفارشات بھجوائی گئی ہیں ان میں شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد ، منیر بدر ،شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ ، علی اختر ،شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد خان،عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن ، اختر علی ،عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال، محمد طارق،حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید ، شاہد اکرام ،عصر علی، غازی محمد ،عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال ، ہمایوں افتخار ، معظم علی، عادل رشید، سلیم اللہ اور ریاض احمد کے نام شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایاکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور دیگر یونٹس میں ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد منعقد ہو گا۔