میلبورن۔25اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ٹورنامنت کے 20 ویں میچ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔انگلینڈ ٹیم جوز بٹلر کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کواینڈریو بالبرنی لیڈ کر رہے ہیں۔اسی روز دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض کین ولیم سن انجام دیں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔