جوہانسبرگ۔13فروری (اے پی پی): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز جنوبی افریقا میں ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ کل( منگل کو )ہوگا ، جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بنگلہ دیشی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔
آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔ واضح رہے کے پاکستانی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 15 فروری کو آئرلینڈ، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔