آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان (کل )کھیلا جائے گا

دبئی۔19فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل (جمعرات کو )مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ آئی …

دبئی۔19فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل (جمعرات کو )مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزم ہیں جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن ہے۔ تمام 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان،آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

تمام آٹھ ٹیموں کے دو گروپس میں سے دو ،دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور دن دو بجے شرو ع ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل میچ 4 مارچ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں