دبئی۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی3 درجے ترقی پاکر 5ویں پوزیشن پرپہنچ گئے ۔
پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں 8ویں نمبرپرچلے گئے ہیں۔ بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث حسن علی پانچ درجے ترقی پاکر 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔اوپنرعابد علی شاندار بیٹنگ کی بدولت 20ویں پوزیشن پرپہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں۔آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ دوسرے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے نمبرپرہیں۔
پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز بھی تازہ ترین رینکنگ میں پیچھے نہیں رہے ۔ عابد علی بھلے ہی بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن ان کے بالترتیب اننگزمیں 133 اور 91 کے سکور نے انہیں 28 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین 20 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔بائولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنر پہلے نمبرپربراجمان ہیں۔
بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی3 درجے ترقی ہوئی ہے۔چٹاگانگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لینے سمیت میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے 21 سالہ بائیں ہاتھ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے باؤلر جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کو پیچھے چھوڑ کر تین درجے ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔
حسن علی بھی اسی طرح کے سات وکٹوں کے میچ کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد کیریئر کی بہترین پوزیشن پر ہیں جس میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں شامل تھیں۔ حسن پانچ درجے ترقی کر کے گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آل رائونڈرز کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے راویندرا جدیجہ دوسرے جبکہ بھارت کے ہی روی چندرن ایشون تیسرے نمبر پر ہیں۔