اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) پاکستان دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ لیگ ٹو کے ایونٹ میں ترکی، روس، ازبکستان، قازقستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، ملائیشیا، رومانیہ، سنگاپور، چین، پولینڈ، جنوبی کوریا، کینیڈا اور پاکستان سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی (لڑکے اور لڑکیاں) حصہ لے رہے ہیں۔صدر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن / چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضی ٰ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
افتتاحی تقریب میں سینئر وائس پریزیڈنٹ سعید احمد خان ، سیکرٹری جنرل پاکستان ٹینس فیڈریشن کرنل گل رحمن ، سابق ڈی جی-سی ڈی اے سید عظیم شاہ اور صدر پی ٹی ایف کے مشیر سید احسن زیدی کھلاڑیوں، والدین، کوچز اور میڈیا کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گرلز اینڈ بوائز سنگل /ڈبل مقابلے جاری ہیں ، میچز کل صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔