جے پور۔8مئی (اے پی پی): انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرا ٓباد نے راجستھان رائلز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 215 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔راجستھان رائلز کے جوز بٹلر کی 95 اور کپتان سنجو سیمسن کی ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جے پور میں کھیلے گئے لیگ کے52 ویں میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ جوز بٹلر نے 95 اور کپتان سنجو سیمسن نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی۔بھونیشور کمار اور مارکو جانسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 20ویں اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
ابھیشیک شرما 55 اور راہول ترپاتھی 47رنز بنا کر نمایاں رہے ۔راجستھان کے یوزویندر چہل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔