آباد،خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

77

فیصل آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی):سیشن کورٹ نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز نواز نے تھانہ رضا آباد کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم افضال احمد عرف قاسم کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔

عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق چار سال قبل مجرم افضال اور دیگران کا ندیم رکشہ ڈرائیور سے لڑائی جھگڑاہوگیا تھا اور اسی رنج کی وجہ سے گھرمیں داخل ہو کر رکشہ ڈرائیور کی بھابھی ریحانہ عزیز کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ ندیم کو شدید زخمی کردیا تھا۔