اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےپیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار300 کیوسک،
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد17 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 500 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار100 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1402.00 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1068.75 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.106ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔