اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آج انشاءاللہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے کاروان اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔
انہوں نے ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کل اتوار کوپریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں محض ایک جلسہ نہیں ہونے جا رہا بلکہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ 14 اگست آزادی کا دن ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ میں 27 مارچ حقیقی آزادی کا دن بنے گا، ’’نکلوپاکستان کی خاطر‘‘۔