آج ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے خصوصی دعا ہو گی،احسن اقبال کا ٹویٹ

190
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے 500 سکالر شپس دیئے جائیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے خصوصی دعا ہو گی،ترکی کے صدر طیب اردوان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لئے اعلی سطح کا وفد پاکستان بھیجا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ طیاروں اور ریل کے ذریعہ امدادی سامان آ رہا ہے اور ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے دعا ہو گی۔