مکہ مکرمہ ۔22مارچ (اے پی پی):سعودی ریلوے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین ٹرین سروس میں اضافہ کرتے ہوئے مدینہ منورہ سے مکہ آمد ورفت کے لیے یومیہ تعداد 130 تک کر دی ہے۔
ایس پی اےکے مطابق سعودی ریلوے (سار) نے رمضان آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بڑی تعداد میں زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتے ہیں جس کے لیے بوگیوں اور ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
منصوبے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 1.6 ملین زائرین 3400 ٹرینوں کے ذریعے نقل وحمل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب مدینہ منورہ اسٹیشن پر زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے ’سار‘ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے اسٹیشن کے دو مزید لاونچ کھول دیئے ہیں جبکہ گیٹس کے تعداد بھی 8 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی ہے۔واضح رہے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی 10 تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جبکہ مشرق وسطی کا یہ سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575286