19.4 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومتازہ ترینآذربائیجان کے صدر کے ساتھ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ...

آذربائیجان کے صدر کے ساتھ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو حتمی شکل دینے کے لئے وسیع بات چیت کی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

باکو۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ پاکستان میں باہمی فائدہ مند منصوبوں میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی وسیع بات چیت کی ہے ،ہم نے پاکستان-آذربائیجان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا بلکہ علاقائی امن اور خوشحالی میں بھی مدد ملے گی۔

پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج باکو میں اپنے پیارے بھائی صدر الہام علیوف کے ساتھ ایک شاندار ملاقات کی، میں نے اپنے اوراپنے وفد کیلئے ان کی گرمجوش مہمان نوازی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت انتہائی برادرانہ ماحول میں ہوئی، ہماری توجہ خاص طور پر تجارت، توانائی، دفاع اور علاقائی رابطوں سمیت دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر مرکوز رہی ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے پاکستان میں باہمی فائدہ مند منصوبوں میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی وسیع بات چیت کی ہے اور میں اس سرمایہ کاری سے متعلق تاریخی معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے اپنے پیارے بھائی صدر علیوف کے رواں سال اپریل میں ان کے دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان-آذربائیجان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا بلکہ علاقائی امن اور خوشحالی میں بھی مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں