آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کی ملاقات

78
ispr
ispr

راولپنڈی ۔14اپریل (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔