آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

267
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی۔3اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور سول و عسکری حکام سمیت شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعدازاں آرمی چیف نے لسبیلہ ہیلی حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ اور زیارت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے جسد خاکی کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔شہدا ءکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔