آرمی چیف کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ، جنرل سید عاصم منیر 5 تا 10 فروری برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

119
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔9فروری (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آرمی چیف کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 5 تا 10 فروری برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں ۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔وہ 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔

یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کے لئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔