آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں عوام عمران نیازی کے جھوٹ اور مکر کو جان گئے ہیں، احسن اقبال ٹویٹ

164
Federal Minister for Planning Ahsan Iqbal

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں عوام عمران نیازی کے جھوٹ اور مکر کو جان گئے ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اپنی اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے و دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے فقط 30 فیصد امیدواروں کی اور 70 فیصد پی ٹی آئی مخالف امیدواروں کی کامیابی پر فتح کے شادیانے بجانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے اور سر شرم سے جھکانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران نیازی کے جھوٹ اور مکر کو جان گئے ہیں۔