32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلوی فضائی کمپنی کا سڈنی سے لندن براہ راست پروازیں شروع کرنے...

آسٹریلوی فضائی کمپنی کا سڈنی سے لندن براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

- Advertisement -

سڈنی۔6مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کی قومی فضائی کمپنی قنطاس نے 2027 کے اوائل میں سڈنی سے لندن تک 20 گھنٹے کی نان سٹاپ پرواز یں شروع کرے گی جو دنیا کی طویل ترین پرواز ہوگی۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق قنطاس نے اس منصوبے کو سن رائز کا نام دیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ 20 گھنٹے سے زیادہ کے سفر میں 17,015 کلومیٹر کا فاصلہ طےکرتے ہوئے اس پروز کے مسافر دو بار طلوع آفتاب کا منظر دیکھ سکیں گے۔ اس وقت طویل ترین پرواز کا ریکارڈ سنگاپور ایئر لائنز کی سنگاپور سے نیویارک کی براہ راست پرواز ہے، جو تقریباً 18.5 گھنٹے میں تقریباً 15,300 کلومیٹر طے کرتی ہے۔

قنطاس نے سڈنی سے لندن تک براہ راست پروازوں کے لئے 12 بالکل نئے ایئربس A350-1000 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ طویل پرواز کی وجہ سے طیارے میں مسافروں کی تعداد 300 سے کم کر کے 238 کر دی جائے گی۔طیارے میں اکانومی اور پریمیم کیبن کے درمیان ایک "ویل نیس زون”بنایا جائے گا، جو تمام مسافروں کے لئے قابل رسائی ہو گا۔

- Advertisement -

اس زون میں سکرین پر ورزش کے پروگرام، سٹریچ ہینڈلز، اور ہائیڈریشن سٹیشن ہوں گے۔فرسٹ کلاس مسافر ایک کرسی اور بستر کے ساتھ ساتھ سلائیڈنگ دروازے، ایک انفرادی الماری اور سٹوریج، اور 32 انچ ایچ ڈی مانیٹر جیسی سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔ بزنس کلاس میں 25 انچ چوڑی سیٹ ہوگی جسے 6 فٹ 5 انچ کے بیڈ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ہر پرائیویٹ سویٹ میں 3 فٹ 9 انچ اونچی دیواریں اور ایک سلائیڈنگ ڈور ہو گا، جس میں پرواز میں تفریح ​​کے لئے 18 انچ اسکرین لگی ہو گی۔

پریمیم اکانومی کے مسافروں کے پاس 40 انچ کی سیٹ ہوگی جس میں ہیڈریسٹ اور 13.3 انچ سکرین ہوگی۔ اکانومی میں، 3-3-3 سیٹیں فراہم کی جاتی ہیں، جس میں 33 انچ کی سیٹ، چھ طرفہ ایڈجسٹ ایبل ہیڈریسٹ، اور 13.3 انچ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سکرین ہو گی۔یہ پرواز قطب شمالی کے اوپر سے گزرے گی اور روس کی فضائی حدود میں تقریباً 4 گھنٹے پرواز کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593205

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں