17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا، پولیس کی گاڑی سے تصادم، ای بائیک رائیڈر ہلاک

آسٹریلیا، پولیس کی گاڑی سے تصادم، ای بائیک رائیڈر ہلاک

- Advertisement -

کینبرا۔28مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کےاندرونی جنوبی مضافاتی علاقے واٹرلو میں پولیس کی گاڑی سے تصادم میں الیکٹرک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب جنوبی سڈنی پولیس ایریا کمانڈ کے افسران ای-بائیک پر سوار شخص کوروکنے کی کوشش کر رہے تھے جب پولیس کی گاڑی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔پولیس نے کہا کہ ای بائیک سوار کی عمر 40 کی دہائی میں تھی،جس کا ایمبولینس کے پیرامیڈیکس نے علاج کیا لیکن وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ■

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں