آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 جنوری کو کھیلا جائےگا

124
Australia and England
Australia and England

کینبرا۔21جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 23 جنوری کو مانوکا اوول، کینبرامیں کھیلا جائےگا۔یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈلائٹس میں کھیلا جائے گا۔میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم کو انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کر رہی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہیتھر نائٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 23 جنوری کوکینبرامیں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ 30 جنوری سے 2 فروری تک ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔