آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائےگا

112
England and Australia

ایڈیلیڈ۔24جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 25 جنوری ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائےگا۔یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈلائٹس میں کھیلا جائے گا۔میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم کو انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 57 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 رنز سے مات دی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کر رہی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہیتھر نائٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ 30 جنوری سے 2 فروری تک ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔