آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

232
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا

کینبرا۔13اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل (جمعہ کو)آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم کو کینگروز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مہمان برطانوی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی 8 رنز سے ہرایا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان کینگروز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 14ا کتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد 17نومبر سے ہوگا۔