برسبین۔4دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات کو )ایلن بارڈرفیلڈ،برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بھارتی خواتین ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کورلیڈ کریں گی جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم تہلیا میک گراتھ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 دسمبر کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کو ڈبلیواے سی اے،گرائونڈ ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔