ایڈیلیڈ۔2دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔مہمان بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر/گواسکر ٹرافی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کی تھی۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد پرائم منسٹر الیون اور بھارتی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ وارم اپ میچ جو آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا گیا تھا وہ بھی بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی بارڈر ۔گواسکر ٹرافی سیریز کھیلے گی، جس کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جو مہمان بھارتی ٹیم نے جیت لیا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کریں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں بچے کی پیدائش کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے ٹیم کو لیڈ کیا تھا جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول،تیسرا 14 سے 18 دسمبر تک دی گابا ،برسبین ،چوتھا 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2025 سڈنی کرکٹ گرائونڈمیں کھیلا جائے گا۔