آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے شروع ہوگا

126
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے شروع ہوگا

لندن۔6جون (اے پی پی): آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ (کل) بدھ سےکیننگٹن اوول، لندن میں شروع ہوگا۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارتی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ میں ہی رکے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہرے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن میچ کل بدھ سے شروع ہوگا جبکہ ناگزیر صورت حال کے باعث12 جون ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کے برابر تھی ۔کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو سال قبل ساؤتھمپٹن ​​میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور فاتح قرار پائی تھی اور فاتح ٹیم کو شاندار میس کے علاوہ 16لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا گیا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23 ۔ 2021 کے تمام 9 ٹیموں میں 38لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23 ۔ 2021 سٹینڈنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے 4 لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر حاصل کئے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر وہ 3لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہری ہے۔

اسی طرح آئی لینڈرز کی پانچویں پوزیشن ہےاور وہ 2 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ہے۔چھٹے نمبر پر آنے والے نیوزی لینڈ، ساتویں نمبر پر آنے والے پاکستان، آٹھویں نمبر پر آنے والے ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر آنے والے بنگلہ دیش میں سے کو ہر ایک کو 100,000 ڈالر دیے جائیں گے۔