آسٹریلین اوپن ٹینس ، سٹیفانوس سیٹسیپاس ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے

126
Australian Open Tennis Men's Singles

میلبورن۔13جنوری (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئے۔20سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس کو نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

پیر کو آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 20سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس کو 5-7، 3-6، 6-2 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔