کینبرا۔16دسمبر (اے پی پی):آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ایک کار درخت سے ٹکرانے کےنتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو ) کی پولیس نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایک کار کو سڈنی سے تقریباً 300 کلومیٹر مغرب میں اوما کے چھوٹے سے قصبے میں ایک درخت سے ٹکرا نے کے بعد آگ لگ گئی۔
ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم حادثے کے وقت گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک باضابطہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔