آسڑیلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، ہیلتھ وارننگ جاری

119
Cases of monkeypox
Cases of monkeypox

سڈنی ۔16اگست (اے پی پی):آسڑیلیا کے محکمہ صحت نے ریاست نیو سائوتھ ویلز میں منکی پاکس(ایم پاکس) کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہیلتھ وارننگ جاری کر دی ہے۔آسڑیلوی محکمہ صحت کے مطابق نیو سائوتھ ویلز میں رواں سال جون سے اب تک منکی پاکس کے 96 کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں اس سے قبل نیوسائوتھ ویلز جہاں کی آبادی 84 لاکھ ہے میں رواں سال صرف ایک کیس سامنے آیا تھا ۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ بدھ کو کانگو میں وائرل بیماری کے پھیلنے کے ردعمل میں عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا۔ اس سال وسطی افریقہ میں ایم پاکس کے 15,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے وائرس کی نئی ہم نسل قسم بی۔ون سٹرین کے ہیں جس کا ابتدا میں آسٹریلیا میں پتہ نہیں چل سکا تھا ۔